لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نمبر 6 کے جج عزیز اللہ کلو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت میں ملزمان گریڈ 19 کے آفیسر چیف انجینئر ٹیپا، مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی گئیں۔ نیب نے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔ نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاونٹ بنانے کا الزام ہے۔ملزم نے ایمنیسٹی سکیم کے نام پر کروڑوں روپے کا اپنے اور اہلخانہ کے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہوگی۔