بروقت تشخیص سے دوران زچگی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے: پروفیسر خالد مسعود

Nov 24, 2021


لاہور( سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے زیر اہتمام ایمرجنسی گائنی سیمینار ہوا ۔جس میں پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر عظمی حسین، ڈاکٹر نورین ظفر، ڈاکٹر آمنہ ضیا یوسف، ڈاکٹر ماریہ عمران،ڈاکٹر خدیجہ وحید،ڈاکٹر مریم رانا اور دیگر نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا مقصد دوران زچگی ہونیوالے پیچیدگیوں پر جدید طریقہ علاج پر تبادلہ خیال اور زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو تربیت دینا تھا۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا بروقت تشخیص اور بروقت علاج سے مریض کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اس طرح کی ورکشاپس اور سیمنار صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن میں ٹیلی گائنی ہیلپ ڈیسک قائم ہے جو کہ  آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ایک مثال ہے گھر بیٹھے مریض گائنی کاونٹر کے ذریعے مفت مشورے لے سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ کے نیو کیمپس میں ایڈوانس سکل لیب بنائی جائے گی ۔

مزیدخبریں