لاہور(سپورٹس ڈیسک )حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کیلئے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔
ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کیلئے حرام کھانوں پر پابندی
Nov 24, 2021