سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر ازخودنوٹس نمٹا دیا 

Nov 24, 2021

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر ازخودنوٹس نمٹا دیا سپریم کورٹ میں ادویات کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت سی ای او ڈریپ عاصم رؤف عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک بوتلوں میں ادویات رکھی جا سکتی ہیں؟ جس پر سربراہ ڈریب نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق پلاسٹک استعمال ہو سکتا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کیا معیار کو چیک کرنے کیلئے بھی اقدامات ہوتے ہیں؟ جس پر سی ای او ڈریپ عاصم رؤوف نے موقف اپنایا کہ جہاں بھی غیر معیاری پلاسٹک استعمال ہونے کی شکایت ملے کارروائی کرتے ہیں عدالت نے سی ای او ڈریپ کے بیان پر ازخودنوٹس نمٹا دیا۔
 ازخودنوٹس

مزیدخبریں