روہڑی کے قریب مٹی کے تودے تلے دب کرایک بچہ جاں بحق،2 زخمی

Nov 24, 2021


سکھر/ روہڑی( بیورو رپورٹ)روہڑی کے قریب مٹی کا تودا گرنے سے تین بچے دب گئے ،ایک ہلاک ،دو زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سکھرضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے روڑ میں بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودا ان پر آگرا جس کے نتیجے میں تین بچے اس کے نیچے دب گئے جن میں سے ایک کی نعش جبکہ دو کو زخمی حالت میں علاقہ مکینوں نے بڑی کوششوں کے بعد نکال لیا اور فوری طور پر اسپتال پہنچایاجہاں پر زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔بچل شاہ میانی میں جتوئی اور خروس برادری میں جاری تنازعہ پر فائرنگ ، راہگیر گولی لگنے سے زخمی ،اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سعیدآباد بچل شاہ میانی میں جتوئی خروس برادری کے آپس میں پرانی زمینی تنازعے پر فائرنگ سے راستہ پر جاتا ہوا نوجوان گونگا لڑکا بنام غلام فاروق ولد غلام حیدر میرانی عمر 30/32 سال سکنہ گوٹھ مزاری نزد باگڑجی زخمی ہو گیا ۔ واضع رہے کہ جتوئی اور خروس برادری کے درمیان جاری تنازعہ پر دونوں برادری کے کئی افراد زخمی اور جانبحق ہوچکے ہیں۔سکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق تیز رفتار کار نے نوجوان کو ٹکر مار دی ، نوجوان شدید زخمی ، اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ تماچانی کی حد نذد ڈریھا ہوٹل انڈس ہائی وے روڈ سکھر کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرتے ہوئے بنام مجیب الرحمٰن جمالی سکنہ شکارپور کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا اور کارڈ رائیور کار لیکر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ، مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جہا ڈاکٹروں نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی ۔ علاوہ ازیں روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی ، سب انسپکٹر جانبحق ، دو افراد زخمی ہو گئے ۔   ذرائع نے بتا یاکہ  روہڑی کے قریب قومی شاہراہِ پر کار الٹ جانے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے مقامی افراد نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس اور عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، زخمیو ں میں شامل سندھ پولیس کے انسپکٹر عبدالحمید چاچڑ بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں