اسلام آباد(خبر نگار)کمبوڈیہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر،ظہیرالدین بابر تھہیم نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور کمبوڈیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ظہیرالدین بابر تھہیم کو کمبوڈیہ کے لیے پاکستان کے نئے سفیر کی تقرری پر مبارک باد دی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس امید کاظاہر کیا کہ وہ پاکستان اور کمبوڈیہ کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے منظم کوششیں کریں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، کمبوڈیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں کمبوڈیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیاچیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتی رابطوں کی ضرورت ہے چیئرمین سینیٹ نے نامزد سفیر کو ہدایات کی کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ کمبوڈیہ میں پاکستانی تیار شدہ مصنوعات،ادوایات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورکمبوڈیہ کے ساتھ ثقافتی روابط کو تقویت دینے کے لئے بھی کوششیں تیز کی جائیںملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ بھی موجود تھے۔
چیئرمین سینیٹ