کرونا پابندیوں کیخلاف نیدر لینڈ  میں مسلسل تیسرے روز مظاہرے 

ایمسٹرڈیم (این این آئی) کرونا پابندیوں کے خلاف نیدرلینڈ میں مسلسل تیسرے روز مظاہرے جاری ہیں، ڈچ وزیراعظم نے مظاہرین کوجاہل قرار دے دیا۔نیدرزلینڈ میں 13 نومبر سے بعض کرونا پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی تھیں جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پْرتشدد مظاہرے ہوئے، پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں ہوئیں، فورسز اب تک 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہیں۔ڈچ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مظاہروں کی آڑ میں چند جاہل افراد تشدد کی ترویج کر رہے ہیں۔
نیدرزلینڈ کرونا مظاہرے

ای پیپر دی نیشن