اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس گریگوری میکس کی سربراہی میں 6 رکنی امریکی وفد کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات، ملا قات کے دوران حکام نے افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈاکٹر معید یوسف نے وفد سے ملا قات کے دوران کہا کہ افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی ضرورت ہے،افغانستان میں کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے،افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی پرنٹ نہیں کرسکتے ، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور دنیا کے بہترین مفاد میں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، پاکستان امریکا سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔دونوں اطراف نے دلچسپی کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
امریکی وفد