راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کھنہ پل سے نیلور تک چلنے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ میں پریشر ہارن کی وجہ سے اردگرد کی آبادی سخت پریشان ہے۔ سکول میں بچے اکثر گاڑیوں کے پریشر ہارن کی وجہ سے اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے اور ہسپتال میں مریض سخت ذہنی اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اکثر و بیشتر پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے پریشر ہارن کی وجہ سے روڈ ایکسیڈنٹ بھی ہو چکے ہیں۔ عوام علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس اذیت سے دن رات گزرنے والی آبادی کو نجات دلائی جائے۔ ترلائی اور ترامڑی چوک میں گاڑیوں کے پریشر ہارن کی اتنی آواز ہوتی ہے کہ کان کے پردے پھٹنے لگتے ہیں۔ عوام علاقہ نے ٹریفک پولیس انتظامیہ سے اصلاح حوال کا مطالبہ کیا۔
راولپنڈی ،پریشر ہارن طلبہ،مریضوں کیلئے پریشانی،حادثات کا باعث بھی بننے لگے
Nov 24, 2021