بلدیہ راولپنڈی کا7 ماہ کیلئے4 ارب20 کروڑسے زائدکابجٹ منظور

Nov 24, 2021


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا بجٹ اجلاس لارڈ میئرسردار نسیم خان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں ڈپٹی میئر چوہدری طارق ،یوسی چیئرمینوں اور مخصوص نشستوں پر منتخب کونسلروں نے شرکت کی اجلاس نے رواں مالی سال کے باقی ماندہ سات ماہ کیلئے 4ارب 20کروڑ 1لاکھ سات ہزار اور936روپے کا بجٹ منظور کرلیاان سات ماہ کے دوران 2ارب 46کروڑ 24لاکھ 67ہزار اور936روپے موجودہ بیلنس کی مد میں پایاگیاہے،جبکہ اگلے سات ماہ میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 1ارب 73 کروڑ 40ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے ،ان سات ماہ کے دوران میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو تنخواہ و پنشن کی مد میں 51کروڑ50لاکھ 23ہزار850روپے ،بجلی ،گیس کے بلوں سمیت گاڑیوں کی مرمت و پٹرول کے اخراجات کی مد میں 34کروڑ 70لاکھ اور 15ہزار روپے ،دیگر اخراجات کی مد میں 3کروڑ اور50لاکھ روپے کاتخمینہ لگایاگیاہے،اسی طرح جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے43کروڑ 24لاکھ اور60ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیاہے،جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 3ارب 85کروڑ 24لاکھ 98ہزار 850روپے مختص کیے گئے ہیں یوں تمام اخراجات پورے کرنے کے بعد بھی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 34کروڑ 76لاکھ 986روپے ملیں گے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئرراولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے کہا کہ فوری طور پر راولپنڈی کے قبرستانوں کی صفائی کرائیں گے اور چار دیواریاں مکمل کی جائیں گی رکھ دھمیال قبرستان کیلئے میت بسیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں