کورونا مریضوں میں کمی، آر آئی یو کے 2وارڈ ہولی فیملی ہسپتال کے سپرد

Nov 24, 2021


راولپنڈی(محبوب صابر) راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف یو رالوجی میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کیلئے قائم کئے گئے ووارڈوں کاا نتظام ہولی فیملی ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے سپرد کر دیا گیا جبکہ آر آئی یومنصوبے کیلئے یو رالوجی کنسلٹنٹ کو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا،رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی لہر اور دوسری لہر کی شدت آنے اور تینوں الائیڈ ہسپتالوں ہولی فیملی ہسپتال ، بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ اہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا دبائو کم کرنے کیلئے حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈیڈھ سال قبل 2019ء میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یو رالو جی میں مختلف وارڈ قائم کرکے اس کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کر دیئے جہاں مریض زیر علاج رہے ، اب جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی کے باعث اس کاانتظام ہولی فیملی ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب کے سپرد کر دیا گیا ہے جس کا حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے با قاعدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے، اور ڈاکٹر زین کو انسٹی ٹیوٹ آف یو رالوجی منصوبے کا ڈائریکٹر لگایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں