شہری رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، زیادہ تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آئے ہیں،گزشتہ روز ریسکیو1122 حکام نے شہریوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں، رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات(ہیٹر، چولہے وغیرہ) بند کر دیںاورگھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پربجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں،گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازیاور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر نکل جائیں، خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ ہو تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں، گیس کا پریشر بھڑہانے کیلئے کمپریسر کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ کمپریسر گیس بھر جانے اور دھماکے کی متعدد حادثات کا باعث بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن