پی ایس ایل VIIکی ڈرافٹنگ 8دسمبر کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ آٹھ دسمبر کو لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت پی ایس ایل سیون پر اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ کے لیے 25جنوری اور 26جنوری کی تاریخ زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی پندرہ جنوری سے آنا شروع ہوں گے، تمام ٹیموں کو پندرہ جنوری سے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے مقابلے پانچ فروری سے لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کو بڑا ایونٹ بنانے کیلئے پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے سرجوڑ لیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کو بڑا ایونٹ بنانے کے لیے فرنچائز مالکان سے مشاورت شروع کردی ہے اور اس حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بہت سے معاملات طے پاجائیں گے، مقامی کھلاڑی کی فہرست کو رواں  ہفتے حتمی شکل دیئے  جانے کا امکان ہے اور پلیئرز پک آرڈر اور پلیئرز ریٹینشن بھی  رواں  ہفتے فائنل ہوں گی۔اس کے علاوہ پی ایس ایل سیزن سیون کا پلیئرزڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے اور پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد لیگ کے آغاز سے ایک ہفتے پہلے شروع ہوگی جب کہ اسپانسرشپ اور براڈکاسٹ کے ٹینڈرز بھی جلد فائنل کرلیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن