اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب ڈوب گئے  

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ،مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید700پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 44900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید124ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر77کھرب روپے رہ گیا،کاروباری مندی سے82.96فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ اس طرح صرف دو دنوں میں انڈکس1500پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو228ارب روپے سے زیادہ کو نقصان برداشت کرناپڑا۔منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مند ی کے بادل چھائے رہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں796.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45745.00پوائنٹس سے کم ہو کر44948.52 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب24ارب92 کروڑ46لاکھ 33ہزار563
روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب39ارب78کروڑ86لاکھ27ہزار679روپے سے کم ہو کر77کھرب15ارب35کروڑ89لاکھ94ہزار116روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ46لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ19لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو مجموعی طور پر358کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ297میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن