خان گڑھ منڈا چوک(نامہ نگار) مظفرگڑھ میں سابق پولیس اے ایس آئی نے اپنے پیٹی بند بھائی اے ایس آئی کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایڈیشنل سیشن کورٹ میں دائر کر دی، شاہ جمال کے رہائشی سابق اے ایس آئی پولیس ملک محمد لطیف ببر نے ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ کی عدالت میں پولیس تھانہ شاہ جمال میں تعینات اے ایس آئی محمد رمضان کے خلاف پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ تفتیشی افسر نے اس کے مقدمہ میں ناقص تفتیش کی، اس کے پیش کردہ ثبوت اور شہادتوں کو نہ صرف ضائع کر دیا بلکہ انہیں مثل مقدمہ میں شامل ہی نہیں کیا، اس نے اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی، جس پر فاضل جج نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رجوع