ملتان (سپیشل رپورٹر)نجی کالج میں بچیوں سے مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جج ملک عمران عابد نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سلیمان کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔ملزم پر کئی طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کرانے ، شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، ملزم طالبات کو بلیک میل کر کے رقم کا تقاضا بھی کرتا تھا۔ ملزم سے دوران جسمانی ریمانڈ برآمدگی ہوئی ملزم سے ابتدائی تحقیقات میں بھی کئی خفیہ کیمرے سے بنائی گئی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوچکی ہیں جن کا فرانزک کیا جائے گا۔ ملزم سے دیگر گروہ کے ارکان بارے بھی تفتیش کی گئی تاہم عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ
طالبات سے زیادتی ، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم
Nov 24, 2021