عوام کو ظالموں‘ جاگیرداروں‘ چوروں سے نجات دلائیں گے : تحریک لبیک

خانیوال (خبر نگار/ نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی روح ختم ہوچکی ہے صرف دھڑ باقی رہ گیا ہے۔ عوام نے تبدیلی کو بہت اچھی طرح دیکھ لیا ہے جبکہ اقتدار کی باریاں لینے والوں سے عوام پہلے ہی تنگ ہیں ۔ ان حالات میں صرف تحریک لبیک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔ تحریک لبیک کا منشور نظام مصطفی اور دین اسلام کو تخت پرلانا ہے۔ وہ یہاں جشن غوث الوریٰ اور عرس خادم رضوی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ مفتی قاسم فخری نے کہاکہ مستقبل تحریک لبیک کا ہے۔ ہمارا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور تحریک لبیک ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تحریک لبیک نہ صرف آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی بلکہ اپنا پورا حصہ لیں گے۔ ظالم نظام، جاگیرداروں، وڈیروں اور استحصالی قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ ہمارامنشور بڑا واضح ہے۔  تاکہ کسی چور‘ کرپٹ اور دین دشمن کو ملکی سلامتی و امن کو تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس موقع پر علامہ مولانا شاکر مدنی‘ امیر تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن علامہ مجاہد اسماعیل‘ ناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن محمد بلال رضا رضوی‘ سرپرست اعلیٰ ضلع خانیوال مفتی محمد شفیق الرحمن رضوی‘ امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع خانیوال علامہ جاوید احمد چشتی ‘امیدوار حلقہ پی پی 206  حاجی شیخ محمد اکمل حامدی‘ ناظم پی ہی 206علامہ اویس رضا رضوی‘ امیر پی پی 206شیخ غلام غوث رضوی‘ پیر وسیم سیفی‘ پیر سید طاہر ابرار شاہ‘ مفتی صفدر شاکر رضوی‘ مولانا مشتاق احمد سیالوی‘ مولانا محمود احمد باروی‘ مفتی عبدالرزاق گولڑوی‘ مولانا عمران قادری‘ قاری عارف سعیدی‘ قاری سجاد احمد رضوی‘ قاری شاکر رضوی‘ قاری عبدالمجید‘ قاری خالد‘ شیخ زبیر‘ ناظم نشرو اشاعت تحریک لبیک محمد سجاد راؤ‘ حاجی بلال دیگر علماء کرام اور قائدین‘ عہدیداران و ذمہ داران نے اپنے قافلوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دین تخت پر لانے کیلئے آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے لہذا اسی عظیم مشن کیلئے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیا جائے۔ پروگرام کے آخر میں آقائے دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود سلام پیش کیا گیا اور دعا کے بعد لنگر شریف بھی تقسیم کیا گیا۔
تحریک لبیک

ای پیپر دی نیشن