امر یکہ کی جمہوریت پرکانفرنس میں 110ممالک کو دعوت، چین،ترکی، سعودی عرب نظر اندار

Nov 24, 2021 | 13:08

ویب ڈیسک

پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو نہیں بلایا گیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے 9اور 10 دسمبر کو جمہوریت پر بات کرنے کے لیے ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں 110ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی تاہم چین،ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور قطر کو نہیں بلایا گیا۔محکمہ خارجہ نے 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی دوروزہ ورچوئل کانفرنس میں شامل ممالک کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ مشرق وسطی سے صرف عراق اور اسرائیل کو دعوت دی گئی ہے۔کانفرنس سے متعلق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آمریت، کرپشن کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا احترام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں