اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 82 ہزار 860افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 677شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار38 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ17 لاکھ 55ہزار 675ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.92فیصد رہی جبکہ 1ہزار7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 15افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 995ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 14 ہزار 188 ہو گئے۔
سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 638 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 5جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 573کیسز اور 7 ہزار 613اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 79 ہزار 720افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 821 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 456کیسز اور کورونا کے باعث 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔
آزاد کشمیر میں 34ہزار 538افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 525کیسز اور 952اموات رپورٹ ہوئیں۔