نیب حکومت کا آلہ کار، جب کچھ نہیں نکلتا نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر جو کیسز بنائے گئے ہیں. ان میں التواء قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے مانگا جارہا ہے۔ التواء کی استدعا میں نے نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آڈیو پر پریس کانفرنس ہوگی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چلایا جارہا .جس پر التواء کی استدعا کی جائے اور میرے کیس میں التواء قومی احتساب بیورو (نیب) مانگ رہی ہے۔ میں نہیں مانگ رہی۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کے متعلق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں پریس کانفرنس کرکے میڈیا نمائندگان کو آگہی دوں گی۔قومی احتساب بیورو موجودہ حکومت کی کٹھ پتلی اور آلۂ کار بنی ہوئی ہے۔نیب افسران کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے آلۂ کار نیب افسران کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو نیب کو شرمندگی ہوتی ہے۔ ہم پر مقدمات حکومت میں بیٹھے لوگوں کی جانب سے بنائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن