ثانیہ نشترکی 120ارب روپےکااحساس راشن پروگرام انتہائی شفاف اندازمیں چلانےکی یقین دہانی

غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کم آمدن والے خاندانوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ایک سو بیس ارب روپے کا احساس راشن پروگرام انتہائی شفاف انداز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو اگلے چھ ماہ تک آٹا، گھی اور دالیں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت گھرانوں اور کریانہ کی دکانوں کے اندراج کا عمل جاری ہے جو اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک جاری رہے گا. انہوں نے کہا کہ اندراج کیلئے 8171 ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن