وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کارڈ پرمجھے فخرہے۔
اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان ڈار کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا،سیاست میں آیا تو بڑے تجزیہ کاروں نے مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا دو پارٹی سسٹم میں تیسری نہیں آسکتی، لاہوراسٹیڈیم میں 9سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کو کہا میں ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتاہوں، میرے خاندان والوں نے کہا تم ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھ کرانسان مزید مضبوط ہوتا ہے،40لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیر قرضے دیں گے،پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کارڈ پرمجھے فخرہے۔