لاہور (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 3-0 کی شکست کے بعد انگلینڈ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا اور نیوزی لینڈ نے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سیریز کے آغاز سے پہلے انگلینڈ 119 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر بیٹھا تھا اور نیوزی لینڈ اس سے 5 پوائنٹس پیچھے تھا تاہم لگاتار تین شکستوں کے نتیجے میں انگلش ٹیم 6 پوائنٹس سے محروم ہو گئی اور یوں بالآخر 113 پوائنٹس کیساتھ نیوزی لینڈ (114) سے پیچھے رہ گئی۔آسٹریلیا چھلانگ لگا کر 112 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا، پاکستان کے 107 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت اب ریٹنگ پوائنٹس پر برابر ہیں تاہم بھارت کے اعشاریائی پوائنٹس زیادہ ہیں۔بھارت 112 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی طور پر 3802 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا بالترتیب 112 اور 3572 پوائنٹس کیساتھ نمبر 4 ہے۔ انگلینڈ کو ٹاپ پوزیشن واپس حاصل کرنے کا اگلا موقع اس وقت ملے گا جب وہ جنوری 2023ء میں جنوبی افریقہ سے تین میچوں کی سیریز کیلئے پروٹیز کے دیس جائے گی۔
ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی پانچویں پوزیشن پر تنزلی
Nov 24, 2022