دوحہ : مراکش اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ میچ کا منظر

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے موقع پر سٹیڈیموں کے ارد گرد شراب پر پابندی کے فیصلے نے بین الاقوامی شائقین کو ناراض کردیا کیونکہ انہوں نے اس فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں شائقین نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے نشاندہی کی کہ فیفا ورلڈ کپ جتنے بڑے ٹورنامنٹ میں تفریح کیلئے شراب پینا ضروری نہیں ہے۔ انگلش پرستار ایلکس سلیوان، نے قطری مہمان نوازی کا مزہ چکھا جب وہ اور اس کے ساتھی ملک میں شراب کی تلاش میں تھے۔ سلیوان نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوستوں نے ایک قطری شہری سے ملاقات کی جب وہ انگلش شائقین کو تفریح سے بھرپور رات کیلئے اپنے محل میں واپس لے گئے۔ہم ابھی اچھا وقت گزار رہے تھے، موچ گزار رہے تھے، ہم خود سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔گزشتہ رات ہم شیخ کے ایک بیٹے سے ملے اور وہ ہمیں واپس محل میں لے گیا اور ہمیں شیر اور سب کچھ دکھایا، اس کے اس طرز عمل سے ہمیں لگا کہ اس ملک میں ہمیں خوش آمدید کہا جارہا ہے۔ ارد گرد دیکھو، یہ اس سے بہتر نہیں ہوسکتا ہے۔ سلیوان کی محل کو دکھاتے ہوئے اور 4 سالہ شیر کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ، مداح قطری شیخ کے دلچسپ طرز زندگی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن