فیصل آباد: فصلات کے بیمہ  کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کے فصل بیمہ(تکافل)پروگرام کے تحت فصلات کے بیمہ کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت ربیع 2022۔23 اور خریف 2023 کے لئے فیصل آباد ڈویڑن کے چاروں اضلاع سمیت صوبہ کے 27 اضلاع میں گندم،کینولہ،سورج مکھی،کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی،قدرتی آفات اورٹڈی دل کے نقصان کے ازالہ کے لئے بیمہ پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ 5۔ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کے لئے بیمہ کے پریمیر پر 100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے 25۔ایکڑتک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فصل بیمہ کا اطلاق صرف تحصیل سطح پر حاصل ہونے والی پیداوارکے اعدادوشمار پر ہوگاجو کراپ رپورٹنگ سروس محکمہ زراعت جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن