کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل فرنیچر اینڈ کرافٹس فیئر کے نام سے ایک بین الاقوامی فرنیچر ایکسپو کراچی ایکسپو سینٹر میں 25 نومبر سے شروع ہونے جا رہی ہے اس نمائش کو بین الاقوامی لگژری برانڈ جے سی بک مین نے سپانسر کیا ہے عوام کو نمائش کا بڑی شددت سے انتظار ہے تین روزہ رنگا رنگ بین الاقوامی فرنیچر اور کرافٹس میلہ رواں ہفتے 25 نومبر سے کراچی کے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 5 اور 6 میںسجے گا جہاں 70 سے خوبصورت اور آراستہ فرنیچر دیکھنے اور خریدنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی طرز کے فرنیچر کے مختلف برانڈز جو جدید زندگی کے لیے درکار ہیں۔ اس تین روزہ نمائش کا مقصد یہ ہے کہ عوام اور کاروباری افراد کے ذوق زندگی کی ضروریات سے متعلق اعلیٰ معیار اور ہر قسم کا ورسٹائل فرنیچر فراہم کیا جائے۔ تقریب کا افتتاح ممتاز معززین کریں گے۔تین روزہ میگا ایونٹ میں سیاستدانوں، مشہور شخصیات، بلاگرز اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش 25 نومبر سے 27 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں منعقد ہوگی۔ اس منصوبے کا اہتمام فرنیچر کے شعبے میں پاکستان کی سب سے بڑی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی آر ایف ایونٹس کر رہا ہے۔ اس ایکسپو کے نمائش کنندگان چین، ترکی، پشاور، سوات، لاہور اور پورے پاکستان کے نامور فرنیچر مینوفیکچررز کو ایک چھت تلے اکٹھا کر رہے ہیں۔ روایتی فن کاری سے لے کر جدید ترین ڈیزائن تک - خم دار ٹیبل لیمپ سے لے کر کارپوریٹ عمارتوں کی فرنشننگ تک ،سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوگا۔اس ایکسپو کا سب سے پرکشش پہلو مسابقتی قیمتیں ہیں۔ بلک مینوفیکچررز اور شہر سے باہر کے برانڈز مقامی مارکیٹ سے سستی قیمتیں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہر برانڈ کے پاس ڈسکاؤنٹ، سیلز اور پروموشن آفرز پیش کرنے کا منفرد طریقہ ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی ضروریات کے فرنیچر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔