کراچی (کامرس رپورٹر) وزیر اعظم کی جانب سے محمد زبیر موتی والا کو ٹڈاپ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کئے جانے پر تاجر برادری کے ممتاز افراد نے بڑی تعداد میں زبیر موتی والا، سی ای، ٹڈاپ کو ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر تاجر برادری کے رہنما محمد سلیمان چاولہ سینئر نائب صدر، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،محمد طارق یوسف صدر کے سی سی آئی، انجم نثار وائس چیئرمین بی ایم جی اور سابق صدر کے سی سی آئی، جاوید بلوانی سرپرست اعلیٰ پی ایچ ایم اے، اے کیو خلیل جنرل سیکرٹری بی ایم جی، مقصود اسماعیل سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، جاوید اخترسابق چیئرمین پاکستان کاٹن فیشن اپیرل ایسوسی ایشن ، محمد ادریس، شارق وہرہ، آغا شہاب احمد خان، جنید ماکڈا، یونس محمد بشیر سابق صدرکے سی سی آئی ، ریاض الدین صدر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، توصیف احمد سینئر نائب صدر کے سی سی آئی، حارث اگرنائب صدر کے سی سی آئی، سلیم پاریکھ ، عبدالہادی سابق صدر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، حسین موسانی نائب صدر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری اورکراچی کی دیگر تجارتی تنظیموں کے کئی عہدیدارموجود تھے۔تاجر برادری نے زبیر موتی والا کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور ملک کی مجموعی قومی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر تاجر برادری نے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کا عہد کیا۔اس موقع پر زبیر موتی والا نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے ٹڈاپ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور سہولت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کا دفتر کاروباری برادری کی مدد اور سہولت کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔