٭٭٭٭٭مختصرترین عدالتی خبریں٭٭٭٭٭


ملتان(سپیشل  رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے شہریوں کو انعامات کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے ملزم     احتشام الہٰی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
٭جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 72 کلو گرام چرس برآمدگی کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمان  کلیم اللہ اور نیاز محمدکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے
٭جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شرجیل نسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل سے غیر اخلاقی تصاویر برآمد کی۔
٭ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے ڈکیتی کی واردات کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اشتہاری ملزم وقاص کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافروں سے آئس ہیروئن برامدگی ہونے پر انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان الیاس اور نسمہ بی بی کے سامان سے 22 سو گرام آئس کے دو پیکٹ برآمد کئے۔۔
٭ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدگی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان   سہیل ، قربان اور عبدالرحمان  کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شادی خان  کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
٭لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور مسٹر جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے خانیوال میں ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹر ڈاکٹر محمد نعیم کی مستقلی سے متعلق رٹ کی سماعت کرتے ہوئے حکام کے بیان پر نمٹا دی ہے۔
٭ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی۔جس کی وجہ سے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ڈویڑن بنچ سماعت نہ کرسکا اور تمام کیسز آئندہ تاریخ تک ملتوی کردئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن