مقبوضہ بیت المقدس‘ غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک‘ آئی این پی‘ این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس میں دو الگ الگ مقامات پر بم دھماکوں میں ایک اسرائیلی باشندہ ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ بس سٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد آدھے گھنٹے کے وقفے سے دوسرا دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فجر کے وقت مغربی کنارے اور القدس کے شہروں میں کئی الگ الگ علاقوں میں چھاپوںکے دوران گرفتاریوں کی ایک مہم کا آغاز کیا جس میں سابق اسیران سمیت 22 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر میں فائرنگ کرکے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان احمد امجد شجادہ کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 6 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔