لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے یورپ کے سیر سپاٹوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مفرور نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں۔ بیگم صفدر مفرور باپ کو پاکستان لانے گئی تھی وہ یورپ لے کر نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کو صرف پاکستان کے سفر سے منع کیا ہے۔ عوام سے لوٹا ہوا پیسہ یہ لوگ اپنی عیاشیوں پر اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن چوروں اور لٹیروں کی جگہ جیل میں تھی انہیں ملک سے باہر بھگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی واحد شخصیت عمران خان ہیں۔ لانگ مارچ ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، عوام کو ان سے مستقل نجات ملنے والی ہے۔
نواز شریف کا دورہ یورپ، لگتا ہے ڈاکٹروں نے صرف پاکستان کے سفر سے منع کیا: فیاض چوہان
Nov 24, 2022