پورٹ لینڈ (نیٹ نیوز) نیشنل اِنسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ڈینسِٹی لِپوپروٹین (ایچ ڈی ایل)، جس کو مفید کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے، دل کے مرض کے خطرے کی پیش گوئی کرنے اور اس سے بچانے میں اتنا مددگار نہیں ہوسکتا جتنا کے پہلے سمجھا جاتا تھا۔1970ء کی دہائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا تعلق دل کے مرض کے کم خطرات سے تھا۔ اس تعلق کو تب سے بڑے پیمانے پر قبول کیا گیا اور امراضِ قلب کے خطرات کے معائنوں کے لیے استعمال بھی کیا گیا۔ اگرچہ وہ تحقیق صرف سفید فام امریکیوں پر کی گئی تھی۔
مفید کولیسٹرول اتنا بھی مفید نہیں
Nov 24, 2022