عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیامقدمہ پڑا ہوتاہے، فیصل جاوید 

Nov 24, 2022


 اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف پر متعدد مقدمات کیے گئے،گنتی ختم ہوگئی لیکن مقدمات ختم نہیں ہورہے،حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنادیا،عمران خان پر ابھی بھی مقدمات درج ہیں،عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیامقدمہ پڑا ہوتاہے،ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گاجب سیاسی استحکام ہوگا،ملک کے برح حالات ہیں، معیشت گِر گئی ہے،شفاف انتخابات کی جانب جلد جائیں گے،پرامن احتجاج ہوگا۔

مزیدخبریں