سازشی بیانیہ اور دستبرداری پر عمران کو پارلیمانی کمیشن میں طلب کیا جائے: پیپلز پارٹی

Nov 24, 2022


سلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ غیرملکی سازش بیانیہ اور دستبرداری پر عمران خان کو پارلیمانی کمیشن  میں طلب کرکے آئین کا نفاذ کیا جائے۔ غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں سائفر بیانیہ سے دستبرداری من گھڑت سازش کا اعتراف جرم ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ حاصل کرنے والے عمران خان نے اپنے  ماتھے پر "حب الوطنی" سے ناآشنا شخص کا داغ سجایا ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گھنائونی سازش کا جھوٹا پلندا لہرانے والے اپنا گندا کردار سامنے لے آیا ہے۔ خان کی سازشی ذہنیت آشکار ہو گئی ہے۔ قومی مفاد کو داؤ پر لگانے والے عمران نیازی کی  ملک دشمنی کے مترادف گہرا گھاؤ لگانے کی سازش ناکام بنائی گئی، ماضی قریب میں افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے اور بغاوت پر اکسانے والے کا اصل کردار کھل کر سامنے آگیا ہے۔

مزیدخبریں