جو بھی آرمی چیف آئیگا تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کریگا،شیخ رشید 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کیلئے سمری آگئی ہے سارے نام شامل کرکے ادارے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا ہے اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا اسی سے جوڈو کراٹے کئے۔

ای پیپر دی نیشن