باشعور قومیں تعلیم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا لوہا منواتی ہیں،ملک مسکین خان 

Nov 24, 2022


پنڈی گھیب(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈی گھیب ملک مسکین خان نے کہا ہے کہ باشعور قومیں تعلیم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا کرتی ہیں اٹک کے پسماندہ علاقوں میں فروغ تعلیم کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کا کردار قابل تعریف ہے جن کی کامیابی میں سکول منیجمنٹ کمیٹیوں کا بہت بڑا حصہ ہے کیونکہ ان ہی کی کاشوں سے تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات سے نکلا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق سکول کونسلز سے ڈے کے موقع پر ایس ایل ایس سکول میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی کمیٹیوں کے قیام کا اصل مقصد بچوں کو زیور تعلیم میں حاہل روکاٹیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت تلے بیٹھ کرسکولوں کو درپیش مشکلات سے نکالنا ہے کیونکہ سکولوں کا معیار بہتر ہونے سے ہی معاشرے میں تبدیلی آتی ہے اس لیے ہمیں بلا امتیاز اپنی نوجوان نسل کی اصلاح کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا اس موقع پر پرنسل محمد عرفان صابری,سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ممبر آصف اقبال صابری,آصف ضیا ایڈووکیٹ,ملک امتیاز سمیت والدین,خواتین ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں