کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے علیل نوجوان کے علاج کے لیئے پچاس لاکھ چالیس ہزار کی گرانٹ جاری کر دی۔ گاؤں کڑاہی کی ایک خاتون نے اپنے بیٹے محمد مہدی حسن کی ایم پی ایس ون کے علاج کے لیئے امداد کی درخواست کی تھی،جس کے بعد کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے بھی درخواست کے مندرجات کی تصدیق کی جس کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہور میں خصوصی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس نے نوجوان کے علاج کی سفارش کی گئی جس کے نتیجے میں وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی نے چلڈرن ہسپتال لاہور کو پچاس لاکھ چالیس ہزار روپے کا چیک برائے علاج جاری کردیا ۔