چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیرمین یونین کونسل سہال چوہدری اعجاز انور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اقتدا ر میں آئے گی قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر 26نومبر کو عوام کا سمندر راولپنڈی پہنچ کرثابت کرے گا کہ انھیں ان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے اب حکمرانوں کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ مستعفی ہوکر ملک میں فوری نئے انتخابات کا اعلان کریں کیونکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ میں ہی ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی غیر ملکی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔
تحریک انصاف حقیقی معنوں میں جمہوری اور عوامی جماعت ہے،چوہدری اعجاز انور
Nov 24, 2022