فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ کے محلہ غربی کے مبشر محمود المعروف گوری خان نے کہا ہے کہ بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود فتح جنگ شہر کی نصف سے زائد آبادی کی گلیاں کچی ،پانی اور صفائی کی سہولت بھی ناپید ہے، میونسپل کمیٹی کی طرف سے نقشہ جات ،منتقلی جائیدار سمیت ہر طرح کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں مگر اس کے بدلے میں شہریوں کو سہولیات اور سروسز کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ا ٓج بھی شہر کی بیشتر آبادی کی گلیاں کچی ،گندے پانی سے تالاب کا منظر پیش کرتی ہیںبار بار شکایات کے باوجود صفائی کیلئے عملہ آتا ہے نہ ہی گلیاں پختہ کرنے کیلئے کوئی ترقیاتی فنڈز جاری کیے جاتے ہیں مبشر خان نے کہا کہ ہمارے محلے میں کچھ با اثر لوگوں نے اپنے گھروں کا گندا پانی گلی میں ڈال رکھا ہے جس کی وجہ سے گلی گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ لاوارث شہر فتح جنگ کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان با اثر لو گوں کو قانون کے مطابق نکاسی آب کا پابند کیا جائے ۔
بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود فتح جنگ شہرمیں سہولت ناپید ہے، مبشر محمود
Nov 24, 2022