عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،خان بہادر  

Nov 24, 2022


اسلام آباد (وقاع نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء امیدوار براے چیئرمین یوسی 89خان بہادرنے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان قوم کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کی جنگ لڑرہے ہیں، غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے کٹھ پتلی سابق اور موجودہ حکمرانوں نے 75 سالوں میں عوام کو مسائل میں الجھا کر غربت کی دلدل میں دھکیل کر غیر ملکی بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا جس کی وجہ سے 2فیصد اشرافیہ کی لوٹ کھسوٹ اور بوسیدہ نظام سے غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور ان کٹھ پتلیوں کو صرف اپنا اقتدار پیارا ہے کیوں کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کے اپنے خلاف ہونے والے مقدمات کو ختم کروارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی آواز صرف عمران خان ہیں جو ایک پختہ ارادے سے مسائل میں گرے ہوئے22 کروڑ عوام کو حقیقی آزادی دلوانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔

مزیدخبریں