جاپان کا انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ


ٹوکیو(اے پی پی)جاپان وزارت دفاع نے  ایس ایم ۔تھری بلاک ٹواے انٹرسیپٹر میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان اور امریکا کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کئے گئے  ایس ایم ۔تھری بلاک ٹواے  انٹرسیپٹر میزائل  کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔درمیانی مسافت کے انٹرسیپٹر بیلسٹک میزائل ایس ایم ۔تھری بلاک ٹواے کو امریکن فوجی بیس پر اور 'ایجیس  دفاعی میزائل سسٹم 'سے لیس 'مایا 'کلاس جنگی بحری جہاز سے 16 نومبر کو فائر کیا گیا۔میزائل نے بحر الکاحل کے اوپر 100 کلو میٹر کے ارتفاع پر میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...