اوپیک پلس کے فیصلے کے ساتھ ہیں  تبدیلی پر غور نہیں کر رہے: عرب امارات

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اس امرکی تردید کی ہے کہ اوپیک پلس کے معاہدے سے ہٹ کر کوئی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وزیر اماراتی توانائی وزیر نے گذشتہ روز کہی ۔وزیر توانائی نے کہاکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ امارات کسی ایسی بات چیت میں شریک ہے جس کا مقصد اوپیک اور اس کے دوسرے ساتھیوں کے فیصلے میں تبدیلی لانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ 2023 کے کے اواخر تک کے لیے ہے۔امارات کے وزیر نے کہا کہ ہم آج بھی اوپیک پلس کے اس فیصلے کے ساتھ' کمٹڈ' ہیں جس کا مقصد تیل کی پیداوار اور مارکیٹ کے درمیان توازن رکھنا ہے۔ وزیر توانائی سہیل محمد المزروئی نے کہا ' ہم اوپیک پلس کے اہداف پورے کرنے کے اوپیک پلس کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن