پاکستان سے چاول کی درآمد پر 2027 ء تک کسٹم ڈیوٹی سے استثنٰی دینگے : آذربائیجان

Nov 24, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر 31 دسمبر 2027ء تک کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کے ٹویٹ کے مطابق پاکستان سے آذربائیجان کو چاول کی درآمد 31 دسمبر 2027ء تک کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے اس اعلان سے تجارتی ٹرن اوور میں نمایاں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں