اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔ سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔
پاکستان کسی کی جاگیر نہ سرکاری و سائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت : سپریم کورٹ
Nov 24, 2022