تھرپارکر، او جی ڈی سی ایل نے ہندﺅں مےں 20وہیل چیئرز، رکشے تقسےم کئے


اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہندو برادری کے اراکین میں 20وہیل چیئرز، پانچ رکشے اور 1021سکول یونیفارم اور شوز تقسیم کئے ہیں۔ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان ہندو کونسل(پی ایچ سی)کی درخواست پر اپنے سی ایس آر فنڈز سے 2.4ملین روپے مالیت کی وہیل چیئرز، رکشے، سکول یونی فارم اور شوز تقسیم کئے۔ یہ سامان اسی ماہ میں ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ، میٹھی اور چاچڑو کے مقامی افراد میں تقسیم کیا گیاہے۔ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، ایم این اے اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پامان لال راتھی، جائنٹ سیکرٹری، پارشوتھم داس، ہاریش جیرمانی پی ایچ سی اور برکت علی سینئر سی ایس آر افیسر او جی ڈی سی ایل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ علاقہ کے ہندو کمیونٹی کے اراکین نے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے فراخدلانہ عطیات اور اقلیتی برادری کے معذور افراد کی تعلیم، ذریعہ معاش اور ریلیف میں معاونت کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن