منشیات مقدمے میںنائیجرین باشندے کو 4ماہ قید ، 50ہزار جر مانہ

Nov 24, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت عباسی نے منشیات کے مقدمے میں غیر ملکی باشندے کو 4ماہ قید سخت اور 50ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 1ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی، نائیجرین باشندے چیکو ایمونئیل سے اے این ایف راولپنڈی حکام نے 580گرام کوکین برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد سزا سنا دی۔

مزیدخبریں