اسلام آباد (نا مہ نگار)روالپنڈی میں لینڈ مافیا کی جانب سے قتل کیے جا نے والے ما جد ستی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے کوہسار یو نائٹیڈ فر نٹ کے رہنما محمد سفیان عباسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مری، کو ٹلی ستیاں، ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی، مظاہرین نے مقتول کے قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گر فتاری کا مطالبہ کیا، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے محمد سفیان عباسی،مقدمے کے مدعی حاجی ارشد،صداقت عباسی، لطاسب ستی، مر تضی ستی، بابر ستی، آصف شفیق ستی،عمر فاروق ستی، طارق ستی، سجاد الحسن عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا ہم پنجاب حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ماجد ستی کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گر فتارکر کے قرار واقعی سزا دیں۔
,انھوں نے کہا اہل کوہسار کا مطالبہ ہے کہ ماجد ستی کے کیس کی صاف اور شفاف تحقیقات کر کے بے لگام مافیا کو لگا م دی جا ئے، اس سفاکانہ قتل کے مجرموں کو سزا ملنے تک مری، کو ٹلی ستیاں، ہزارہ اور آزاد کشمیر کی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔