راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین متحدہ علماءمحاذ وامن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے یوم شہداءپاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج شہداءکو پوری قوم سیلوٹ پیش کرتی ہے، پاک جوانوں نے ثابت کر دیا ،کہ ہماری جان نہیں، استحکام پاکستان ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
، اظہار بخاری نے کہاکہ دہشت گردی کے ہر منصوبے کو پاک فوج نے اپنے پاﺅں کے نیچے روند دیا، کامیاب ضرب عضب سے مُودی دہشت گرد آخری سانس لے رہے ہیںجس قوم کو شہید مل جائیں ، ان کی سر حدیں محفوظ ہو جاتی ہیں ۔
پوری قوم پاک افواج کے شہداءکو سیلوٹ پیش کرتی ہے، اظہار بخاری
Nov 24, 2022