ڈ ےنگی لاروا کے سدباب کیلئے بھرتی ہیلتھ ورکرزتنخواہوں سے محروم 


راولپنڈی(محبوب صابر سے)راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے لاروا کے سدباب کیلئے ڈیلی ویجز پربھرتی کئے جانے والے ہیلتھ ورکرزتنخواہوں سے محروم ہو گئے، گھروں میں چولہے جلنا بند اور فاقہ کشی کا شکار ہو گئے، محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے دی جانے والی تسلیاں بھی دم توڑنے لگیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی جیسے موذی مرض نے جب سے سر اٹھانا شروع کیا تو محکمہ صحت راولپنڈی نے ڈےنگی مچھر کے لاروا کے سدباب کیلئے 2160کے قریب افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں جنھوں نے ٹیموں کی صورت میں کام کرنا شروع کر دیا ، اب کچھ ماہ سے ان کو تنخواہ کی ادائیگی ممکن نہیں رہی، ورکر وں نے احتجاج کیا اور بار بار اعلیٰ حکام کو صورت حال سے آگاہ کرتے رہے لیکن یہ سب تسلیاں رہیں اس حوالے سے راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر انصر اسحاق نے بتایا کہ تنخواہوں کے متعلق تمام صورت حال سے آگاہ ہوں جلد ہی تمام ورکروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن