اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فون پر دھمکیاں اور فائرنگ کی آوازیں سنانے والے کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا گیا،تھانہ آبپارہ کو محمد جمیل نے بتایا کہ جی سیون ٹو میں بدر سلیم نے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں فحش کلامی کرتے ہوئے ڈرانے کےلئے فائرنگ کی آوازیں سنائیں۔