راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چوتھی پاک یوکے تجارتی و سرمایا کاری کانفرنس 28نومبر سے برمنگھم میں شروع ہو رہی ہے، صدر چیمبر ثاقب رفیق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر یہ کانفرنس گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کر رہا ہے، تجارتی کانفرنس کا مقصد مختلف شعبوں خاص طور پر آئی ٹی سروسز، فوڈ، پولٹری، گارمنٹس، ٹیکسٹائل اور مشینری میں دو طرفہ تعاون بڑھانا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکتدار ہے، کانفرنس کے موقع پر مقامی کمپنیوں اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایم او یوز پربھی دستخط کیے جائیں گے، ثاقب رفیق نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد برطانیہ نے مالی ادائیگیوں کے حوالے سے نگرانی کی فہرست والے ممالک سے بھی پاکستان کو نکال دیا ہے، ہمیں امید ہے اس اقدام سے نہ صرف غیرملکی سرمایا کاروں کا اعتماد بحال ہو گا ۔
بلکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایاکاری میں اضافہ ہو گا، کانفرنس میں شرکت کے لیے تجارتی وفد آج روانہ ہو رہا ہے۔
برطانےہ مےں پاک یوکے تجارتی و سرمایا کاری کانفرنس 28نومبر سے شروع ہو گی
Nov 24, 2022